گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا پرویز الہٰی سے حلف لینے سے انکار

               
July 26, 2022 · قومی
گورنر راج لگ سکتا

گورنر ہائوس کے گیٹ پر لوگ چڑھ گئے اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا پرویز الہٰی سے حلف لینے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے گورنرپنجاب کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، تالم گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پرویز الہٰی سے حلف لینے سے انکار  کردیا۔ اب سپریم کورٹ کی  ہدایت پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے حلف لیں گے۔

ذرائع کےمطابق صدر مملکت اسلام آباد میں ہیں،  چوہدری  پرویز الہٰی  کی تقریب حلف برداری لاہور میں ہوگی اسلام آباد میں  اس کا فیصلہ کچھ دیرمیں متوقع ہے جبکہ حلف برداری ویڈیو لنک کےذریعے بھی ہوسکتی ہے۔