عدالت نے عُزیر بلوچ کیخلاف کچھی رابطہ کمیٹی کے رکن کے اغوا برائے قتل سمیت 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے عُزیر بلوچ کیخلاف کچھی رابطہ کمیٹی کے رکن کے اغوا برائے قتل سمیت 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

عُزیر جان بلوچ مزید3مقدمات میں بری ہو گئے

کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عُزیر جان بلوچ کو کچھی رابطہ کمیٹی کے رکن کے اغوا برائے قتل سمیت 3 مقدمات میں بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر7 نے عُزیر بلوچ کیخلاف کچھی رابطہ کمیٹی کے رکن کے اغوا برائے قتل سمیت 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے تینوں مقدمات میں عُزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔ عُزیر بلوچ کیخلاف 2012 میں قتل، اقدامِ قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج کئے گئے تھے۔ عُزیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کلری اورایک مقدمہ کلا کوٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔