اسلام آباد:حکومت نے”میرا پاکستان میرا گھر اسکیم”کے تحت قرضوں کی فراہمی بحال کردی، جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں رقوم کی فراہمی بحال کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ میراپاکستان میراگھراسکیم بحال ہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں اسکیم کے تحت رقوم کی فراہمی بحال کردی گئی اور بینکوں کو اسکیم کے لیے شرح سود کم کرنے کا کہا گیا ہے۔