وفاقی حکومت نے محسن بٹ کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا
رائےطاہر کو نیشنل کوارڈینیٹر فار ٹیررازم مقرر کردیا گیا
July 27, 2022 · قومی
(فائل فوٹو)
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تین ماہ میں ہی رائے طاہر کی جگہ محسن بٹ کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ محسن بٹ پولیس سروس گریڈ 22 کے آفیسر ہیں
سابق ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہرکو نیشنل کوآرڈینیٹر فار ٹیررازم تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے تقرری کی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 20 اپريل کو رائے طاہر حسین کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا تھا