روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

امریکی ڈالر57 پیسے کم ہونے کے بعد 239 روپے 37 پیسے ہوگیا،

               
July 29, 2022 · کامرس

کراچی:پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی ڈالر 57 پیسے کم ہونے کے بعد 239 روپے 37 پیسے ہوگیا، اس سے قبل گزشتہ روز ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوکر 245 روپے کا ہو گیا ہے۔