پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی پھر شروع ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی پھر شروع ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم جائے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضی سید نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر حقیقی قدر پر واپس آجائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک سےبرنس کمیونٹی نے ملاقات کی جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سمیت دیگر معاشی امورپرتبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے برنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ مالی معاونت پیکج کی آئی ایم ایف بورڈ سے اگست کے تیسرے ہفتے تک منظوری متوقع ہے، تعطیلات ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت فاریکس مارکیٹ میں روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قدر زیادہ ہے مگرآئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالرکی قیمت کم ہوکر حقیقی قدر پر واپس آجائے گی۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی سے قریبی روابط و معیشت کی بہتری کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پراتفاق بھی کیا۔