کرونا وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق

24گھنٹے میں میں سے 628 افراد کے ٹیسٹ مثبت  آئے۔

               
August 8, 2022 · قومی

اسلام آباد:ملک میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ 163 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 19 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 628 افراد کے ٹیسٹ مثبت  آئے، اعدادو شمارکے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔