پشاور: خیبرپختون میں صوابی کے گائوں جسلئی میں تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے انہیں تین لاشوں کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قتل کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز بھی پشاور کے علاقے تھانہ چکمنی کے حدود کالا منڈی میں دو فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔