حیدرآباد میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی سے5 افراد جھلس کرجاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد کے علاقے غریب آباد میں واقع ایک گھرکے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج چار میں سے تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہے،آگ سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری روی تنبولی کے گھر میں لگی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی میں جاں بحق افراد میں روی تنبولی کے والدین، بہن، بھابھی اورکمسن بھتیجی شامل ہے۔