سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب
تمام رجسٹرڈ جماعتیں29اگست تک اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔
August 11, 2022 · قومی
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،ای سی پی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 29اگست تک تمام رجسٹرڈ جماعتیں اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 29اگست تک کا وقت دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گوشوارے آمدن و اخراجات، فنڈزکے ذرائع ،اثاثے اورواجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں،الیکشن ایکٹ 2017کی شق 210کے تحت گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے۔