آسام: بھارت میں 15سالہ لڑکی نےمحبت ثابت کرنے کے لئے محبوب کے آئی ایچ وی پازیٹو والے خون سے بھرے انجکشن کو اپنے جسم میں لگوالیا، اس کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ضلع ساول کوچی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی نے فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی کی۔ وہ تین برس سے ملتے رہے اس دوران لڑکی کی محبت جنون میں بدل گئی۔ لڑکی نے کئی مرتبہ اپنے محبوب کے ساتھ جانے کی کوشش بھی کی لیکن والدین اسے کسی طرح دوبارہ گھر لے آئے۔
اس کے بعد لڑکی نے ایک شدت بھرا قدم اٹھایا اور اس نے ایڈز کی شکار نوجوان سے سرنج میں خون بھرا اور اسے اپنے بدن میں منتقل کرلیا۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اس کے محبوب کو گرفتار کرلیا۔ لڑکی اب ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہے اور اس پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ دوسری جانب لڑکی کے اہل خانہ لڑکے پرمقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسی دوران یہ خبر میڈیا اورسوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور ایک نئی بحث چھڑ گئی جس میں عوام نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک جانب تو عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے تو دوسرے جانب لوگوں نے مذاق اڑاتے ہوئے خاکے اور میمز بنائے ہیں۔