کرونامزید 11 زندگیاں نگل گیا

عالمی وبا کا شکار 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

               
August 12, 2022 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:مہلک کورونا پھر زور پکڑنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 زندگیاں نگل گیا ۔

کورونا کی چھٹی لہر میں پھر تیزی آگئی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے،  نیشنل انسٹیٹیوٹ  آف  ہیلتھ  کے مطابق  16 ہزار 299 ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے  624  مثبت کیسز سامنے آئے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق  ملک بھر میں عالمی وبا کا شکار 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔