ملک میں کرونا سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے
ملک میں کرونا سے مزید 4 افراد جان سے گئے178مریضوں کی حالت تشویشناک، مزید 581 کیسز رپورٹ
August 14, 2022 · قومی
178مریضوں کی حالت تشویشناک، مزید 581 کیسز رپورٹ
اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 581 کیسز رپورٹ ہوئے اور کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 591 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ عالمی وبا سے متاثرہ 178 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔