کراچی:جشنِ آزادی کی آڑ میں احتجاج کرنے والے کالعدم ایم کیوایم لندن کے 25 سے زائد کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر 2 درجن سے زائد افراد مختلف گاڑیوں میں پاکستانی پرچم لے کر پہنچے تھے جنہوں نے تھوڑی دیر بعد اچانک ایم کیو ایم لندن کے جھنڈے اور اپنے قائد کی تصاویر اٹھا کر نعرے لگانے شروع کر دیے۔
پولیس کے مطابق ایم کیو ایم لندن اور ان کے قائد پر پاکستان میں پابندی عائد ہے جس پر انہیں اس طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے25 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جنہیں فوری طور پر آرٹلری میدان تھانے منتقل کر دیا گیا۔