16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو
16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو

شیخ رشید دبئی روانہ ہوگئے

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید دبئی روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید دبئی روانہ ہوگئے۔ شیخ رشید کی دبئی میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ شیخ رشید کے بھتیجے اوررکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے شیخ رشید احمد کی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید دو ، تین دن میں واپس آ جائیں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 18 اگست کو لندن جانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا جلسہ نہیں ہوا تو لندن روانہ ہو جاؤں گا۔