ٹیمیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔فائل فوٹو
ٹیمیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔فائل فوٹو

پولیو ٹیم پر حملہ۔2 پولیس اہلکار شہید

ٹنک:خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ،لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار شامل ہیں، ٹیمیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا،واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قومی انسداد پولیو مہم کا گزشتہ روزآغاز کیا گیا تھا ۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 22 سے 26 اگست تک ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔