کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 214 روپے کا ہوگیا۔ بدھ کو 13 دن تک مسلسل گرنے کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، منگل کو دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر صرف 8 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے مہنگا ہوکر 211 روپے کا ہوکر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز 12 روز میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 37 روپے اورانٹربینک میں 26 روپے نیچے آیا تھا۔
واضح رہے کہ بلوم برگ کے اعداد وشمار کے مطابق یکم تا 15 اگست عاعلمی سطح پر پاکستانی روپے کی کارکردگی 11.12 فیصد رہی جو دنیا کی کسی بھی ملک کی کرنسی کی بہتر کارکردگی میں سب سے زیادہ ہے۔