اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹیکس مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا سپر ٹیکس چار سے بڑھا کر پانچ فیصد کرینگے۔ دس فیصد ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ ہو گی۔ دنیا سے قرضہ لے کر صحیح استعمال نہیں کرسکے۔ اب تو پیسے مانگنے پر شرمندگی ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت کے اقدامات سے خسارہ کم ہوا۔ امپورٹ روکنے کا واضح اثر پڑا ہے۔ لوگ سمجھتے تھے وزیر خزانہ بیان دے گا تو ڈالر نیچے آجائے گا۔ میں نے آ کر امپورٹ روکیں تو اس کا اثر ڈالر کی قیمت پر پڑا۔
شوگر ملوں کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرخزانہ بولے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں سمری آئے گی تو فیصلہ ہو گا۔