حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا گیا
پی ٹی آئی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتارکیا گیا ۔
August 17, 2022 · قومی
حلیم عادل شیخ پرزمینوں پرقبضے اورکرپشن کےمقدمات درج ہیں۔فائل فوٹو
کراچی:محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا ، پی ٹی آئی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتارکیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کیلیے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت ہوئی اورعدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منسوخ کردی اورانہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔