اثاثہ جات سےمتعلق جواب تسلی بخش نہیں دیا،ضلعی الیکشن کمشنر
اثاثہ جات سےمتعلق جواب تسلی بخش نہیں دیا،ضلعی الیکشن کمشنر

 فیصل آباد حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

فیصل آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کردی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔