فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اعظم خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام آباد:حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔

وفاقی حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اعظم خان نے 31 اکتوبر 2022 کو ورلڈ بینک میں جوائننگ دینا تھی، جس کا 21 فروری 2022 کو اعظم خان نے چار سال کیلیے ورلڈ بینک میں اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا۔