حلقے میں 21 اگست کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔فائل فوٹو
حلقے میں 21 اگست کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔فائل فوٹو

این اے 245 کے تمام پولنگ اسٹيشن حساس قرار

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے 203 پولنگ اسٹيشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار ديے گئے ہيں۔

معروف اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد کراچی کے حلقہ این اے 245 کی سیٹ خالی ہوئی تھی، جس پر 21 اگست کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ حلقے ميں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار ہے، جن کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے 263 پولنگ اسٹيشن قائم کيے گئے ہيں

حلقہ 245 کے 203 پولنگ اسٹيشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار ديے گئے ہيں، پولنگ اسٹیشن نارمل قرار نہیں دیا گیا۔

حلقے میں نشتر بستی، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، پی سی سی ایچ ایس، طارق روڈ، خدا داد کالونی، لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن، اے بی سینیالائن،سولجر بازار، پٹیل پاڑہ، گارڈن ایسٹ، نیو ٹاؤن، لسبیلہ چوک، پاکستان کوارٹرز جیسے گنجان آباد علاقے شامل ہیں۔

این اے 245 میں تحریک انصاف کے محمود مولوی، ايم کيو ايم پاکستان کے معيد انور، تحريک لبيک کے احمد رضا اور فارق ستار آزاد اميدوار کی حيثيت سے مدمقابل ہوں گے۔