30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت
30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت

الزام تراشی مہنگی پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس بھیج دیئے

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کمیشن پر الزام تراشی مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس بھیج دیئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے علاوہ فواد چوہدری اوراسد عمر کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

نوٹس کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تینوں رہنمائوں کو 30 اگست کو طلب کرلیا ہے، اور انہیں ذاتی حیثیت یابذریعہ وکیل پیش ہونے اور تحریری جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔