اسلام آباد:وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قانونی کارروائی کیلیے مختلف آپشنزپرغورکیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزارت قانون اور پولیس کے افسروں نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے مختلف آپشنز پرغورکیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق ایک واقعے کی دو ایف آئی آرز نہیں ہو سکتیں ، شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ریلی بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی تھی ۔
وزارت داخلہ میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے دو آپشنزپر رائے مانگی ہے کہ کیا عمران خان پر الگ سے مقدمہ درج کیا جائے یا پھر شہباز گل کیس کا ہی حصہ بنایا جائے۔