فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کی 3 روزکے لیے راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 روزکے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 25 اگست تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہیں تو تین روز میں انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کی درخواست ضمانت پراعتراض ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں اس لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔