توشہ خانہ ریفرنس۔جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی درخواست پرجواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیلیے ریفرنس پرسماعت ہوئی، درخواست گزار محسن شاہنوازرانجھا اورحکومتی اتحاد کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹرگوہرخان نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے کے لیے 3 ہفتے کا وقت مانگا، چیف الیکشن کمشنرکا بیرسٹر گوہر خان سے استفسارکیا کہ آپ کو 3 ہفتے کا وقت کیوں چاہیے؟

وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے پاس توشہ خانہ ریفرنس نمٹانے کے لیے 3 ماہ کا وقت ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔