کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالرکی قیمت میں 2.01 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 214.65 سے بڑھ کر 216.66 کا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔