کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی۔
ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15 فیصد برقرار رکھی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منہگائی کی صورتحال توقعات کے مطابق ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کردہ نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق جولائی میں مہنگائی کی شرح 24 اعشاریہ 93 فی صد رہی، تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، آئی ایم ایف سے پروگرام جلد شروع ہوجائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مختلف ترقی پذیر ممالک نے بھی شرح سود میں تبدیلی نہیں کی، جاری کھاتوں کے خسارے کو قابو میں رکھنا پہلا ہدف ہے، روپے کی قدر کو کنٹرول کرنے کے لیے جاری کھاتوں کو کم کرنا ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق تجارتی خسارہ جون میں نمایاں اضافے کے بعد گزشتہ ماہ نصف ہو کر 2.7 ارب ڈالر رہ گیا، درآمدات کو کم کرنے کے لیے حال ہی میں کچھ عارضی انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
مانیٹری پالیسی کے بیان میں کہا گیا کہ "توقعات کے مطابق مہنگائی کی حالیہ پیشرفت کے ساتھ، گھریلو مانگ معتدل ہونے لگی ہے, بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے، اس مرحلے پر توقف کرنا سمجھداری کی بات ہے۔