فیفا ورلڈ کپ۔ سیکیورٹی کی ذمےداریاں پاک فوج انجام دے گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لئے قطر حکومت اور پاک فوج کے مابین معاہدے کی منظوری دیدی۔قطر نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج سے مدد مانگی تھی۔

علاوہ ازیں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کل 23 سے 24 اگست 2022 تک قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔یہ وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ قطر ہوگا۔

وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی قطر جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم قطری قیادت کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کریں گے۔ دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔