پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دیا ہے ،فائل فوٹو
 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دیا ہے ،فائل فوٹو

پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کیلیے کارروائی شروع

پشاور: کے پی کی صوبائی کابینہ نے شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔

پشاور میں پی ڈی ایم قیادت کیخلاف ماضی میں نفرت انگیزتقاریر کرنے پر مقدمے کیلیے درخواست جمع کروا دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کردیا۔

تھانہ شرقی پشاور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نور شیر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، عطا تارڑ، ایاز صادق، سعد رفیق و دیگر حکومتی شخصیات کے نام شامل ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے دشمن ملک کے ایما پرماضی میں نفرت انگیز تقاریر کیں اور اداروں کے خلاف تقاریر کرکے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی، نفرت انگیز بیانات پران رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔