عمران خان کی نااہلی کیلیے حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی درخواست خارج

یہی کیس الیکشن کمیشن میں  پہلے سے زیر سماعت ہے ۔الیکشن کمیشن

               
August 24, 2022 · قومی
عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کی بنیاد پرعمران خان کی نااہلی کی درخواست پرحکومتی اتحاد کے  رہنماؤں کی درخواست  الیکشن کمیشن نے خارج کر دی ۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے  حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کی ،  درخواست گزارکی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں  پیش نہ ہوا ، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، پی ٹی آئی کے وکیل نے  کیس غیر موثر قرار دینے  کیلیے درخواست دائرکی  اور موقف اپنایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے سے ہی زیر سماعت ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہی کیس الیکشن کمیشن میں  پہلے سے زیر سماعت ہے ۔ الیکشن کمیشن نے  پی ڈی ایم ارکان کی درخواست غیر موثر قراردیدی ۔