مسلسل بارشوں کے باعث قومی شاہراہ سفر کے قابل نہیں ۔ فائل فوٹو
 مسلسل بارشوں کے باعث قومی شاہراہ سفر کے قابل نہیں ۔ فائل فوٹو

طوفانی بارش۔ کراچی کا گوادر اور کوئٹہ سے رابطہ منقطع

 بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی اورگوادرکا کوئٹہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ، کوئٹہ سے کراچی کیلیے قومی شاہراہ کوایک بار پھر ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی  مستونگ کا کہنا ہے کہ لسبیلہ ڈسٹرکٹ میں  اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جس کے باعث قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند ہے ۔ کوئٹہ سے  کراچی کیلیے سفرکرنے والی مسافر کوچز ، مال بردار ہیوی گاڑیوں  سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر سفر سے گریزکریں ،  مسلسل بارشوں کے باعث قومی شاہراہ سفر کے قابل نہیں ۔