شہباز گل کے7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد: فوج  کیخلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عدالت نے اسلام آباد پولیس کی  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنادیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے حکم جاری کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل بھیجا جائے ، اس سے قبل 2 روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو ملک امان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ، جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عدالت کے باہر نعرے  بازی کی ۔