این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے تحت کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات گیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردیے گئے، یہ الیکشن 28 اگست کو ہونے تھے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا آج دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا، جس میں سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات ، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی، سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات صورت حال بہتر ہونے تک پہلے ہی ملتوی کردیے تھے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن سے کراچی حیدرآباد ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔