عمران خان اورعارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔فائل فوٹو
عمران خان اورعارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔فائل فوٹو

فواد چوہدری نےقائم مقام چیف جسٹس کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیدیا

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف ٹوئیٹ کردی۔

نجی تی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بنیادی باتیں سمجھنے کی ضرورت ہے، قائم مقام چیف جسٹس کو انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تشدد کے الزام میں بےحسی پر مایوسی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں،  تشدد کی حساسیت پر جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار پر نوجوان مجسٹریٹ قابل فخر ہے۔