کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 1764 روپے کی سطح پر آگئی جس کے اثرات ملکی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، یہاں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے اورفی دس گرام قیمت 1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے کی سطح پر آگئی۔