عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال

31اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نا آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔نوٹس کا متن

               
August 26, 2022 · قومی
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائشگاہ پر بھیجا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم کو بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی ، 31اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نا آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔