کالام؛ دریائے سوات میں طغیانی کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، دریا کنارے قائم کالام کا سب سے بڑا ہوٹل "ہنی مون ہوٹل "بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پیج پاکستان ٹورازم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلہ ایک بہت بڑے اورخوبصورت ہوٹل کو نست و نابود کرتے ہوئے ساتھ بہا لے گیا، اطلاعات کے مطابق ہوٹل کو خطرے کے باعث پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا ،اس لیے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کالام کا سب سے بڑا اور قیمتی ہوٹل، ہنی مون ہوٹل سیلاب میں بہہ گیا pic.twitter.com/Jb3ngXJWjt
— Pakistan Tourism 🇵🇰 (@PakistanJannatt) August 26, 2022