فرید ایکسپریس 07:30 کے بجائے رات 08:30 بجے روانہ ہوگی۔فائل فوٹو
فرید ایکسپریس 07:30 کے بجائے رات 08:30 بجے روانہ ہوگی۔فائل فوٹو

کراچی سے ٹرینوں کی روانگی کے اوقات تبدیل

کراچی:موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ریل گاڑیوں کے روانہ ہونے کے اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس کراچی سے شام 4 بجے کی بجائے ساڑھے 4 بجے روانہ ہوئی۔

17 اپ ملت ایکسپریس شام 5 بجے کی بجائے 6 بجے روانہ ہوگی، 37 اپ فرید ایکسپریس 07:30 کے بجائے رات 08:30 بجے روانہ ہوگی۔

41 اپ قراقرم ایکسپریس، 15 اپ کراچی ایکسپریس، 7 اپ تیز گام، 3 اپ بولان میل، 25 اپ زکریا ایکسپرس، 145 اپ سکھر ایکسپریس اور 45 اپ پاکستان ایکسپریس کو آج بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے تکلیف کے لیے مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔