کوکین کی مالیت 4 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔فائل فوٹو
کوکین کی مالیت 4 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ پرغیرملکی خاتون سے کروڑوں روپے کی کوکین برآمد

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بین الاقوامی آمد کے ٹرمینل پرکارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خاتون سے کروڑوں مالیت کی کوکین برآمد کرلی۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے شک کی بنا پر یوگینڈا سے تعلق رکھنے والی کرسٹائن نیلوبیگا نامی خاتون کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ سے 1900گرام کوکین برآمد ہوئی۔  جس کی مالیت 4 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی خاتون یوگینڈا سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔

خاتون نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے نیلے رنگ کے بیگ کے خفیہ خانوں میں کوکین چھپا رکھی تھی۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتارکرلیا اورمزید تفتیش و قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ کے حوالے کردیا ہے۔