اسلام آباد کے علاقے کرپا سفاک خاتون نے 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر مارڈالا ۔ انسانیت سوز واقعے میں ملوث سفاک ملزمہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک اورملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اندوہناک واقعے میں ملوث ملزمہ اور ایک نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے خاتون ملزمہ ربعیہ بی بی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق معصوم بچی ماں اور دادی کے ساتھ قرآن خوانی پر پڑوسی کے گھر گئی تھی۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔