عمران  خان کیخلاف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں نیا بنچ تشکیل

اسلام آباد:خاتون مجسٹریٹ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔5 ججز پر مشتمل لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ دیگر ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کے خلاف توہین آمیز کلمات پر عدالت عالیہ نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری رکھا ہے اور 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے جبکہ عمران خان کو شوکاز نوٹس کا جواب بھی 31 اگست تک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔