وائرس مزید3زندگیاں نگل گیا

اسلام ٓٓباد:مہلک کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ، خونی وائرس مزید 3زندگیاں نگل گیا ۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 ہزار 871 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 270 مثبت کیسز سامنے آئے   جو 1.6  فیصد ہیں ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔