ترکیہ سے امدادی سامان لے کر2جہاز کل کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد: ترکیہ سے امدادی سامان لے کر2جہاز کل کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کرینگے۔

ترکیہ کی جانب سے امدادی سامان میں خیمے،ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر طیب ایردوان سے ٹیلیفونک گفتگوہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔