علاقہ مکینوں نے رینجرزاور پولیس کے ساتھ مل کر ریسکیوکیا ۔فائل فوٹو
علاقہ مکینوں نے رینجرزاور پولیس کے ساتھ مل کر ریسکیوکیا ۔فائل فوٹو

خیر پور۔5 منزلہ عمارت گر گئی،ملبے تلے دبے15 افراد کو نکال لیا گیا

خیرپور: پیرجوگوٹھ میں مسلسل بارش کے باعث 5 منزلہ عمارت کی 2 منزلیں زمین بوس ہوگئیں، 15 افراد ملبے تلے دب گئے رینجرزاورپولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے دبے ہوئے افراد کو نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پیرجوگوٹھ کے ہندو محلہ میں کی 5 منزلہ عمارت کے نیچے والی دو منزلہ عمارتیں زمین بوس گئیں عمارت کے ملبے تلے 15 افراد دب گئے، عمارت زمین بوس ہونے پر گھروں سے چلانے رونے کی آوازیں آنے لگی،علاقہ مکینوں نے رینجرزاورپولیس کے ساتھ مل کر ریسکیو کرکے 15 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا ہے جن کو پولیس نے پیر جوگوٹھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی ہونے والوں کا تعلق ہندو برادری سے ہے، متاثرا خاندان کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث عمارت خستہ حال ہوچکی ہے، خوش قسمتی سے ہماری جانیں بچ گئی ہیں۔