تونسہ شریف:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تونسہ میں متاثرین سے ملنے پہنچی ہیں۔
متاثرین سے ملاقات کے بعد مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے اورہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ آخری گھرکی مدد نہیں کر لیتے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب متاثرین کی مدد کا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ جلد از جلد کیا جانا چاہیے۔