خضدار۔ ٹریفک کے حادثے میں 7 افراد جاں بحق

خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرکورک کے قریب مسافر وین اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ٹیچنگ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

حادثے کے زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثے میں 15سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔