بانیٔ ایم کیو ایم پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کرنے والا گرفتار

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے بانیٔ ایم کیو ایم پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔وکیل نے بتایا کہ درخواست گزارکو گرفتارکرلیا گیا ہے،عدالت از خود نوٹس لے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ بانیٔ ایم کیو ایم پر کس پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے؟ وہ حکم نامہ دکھائیں۔

درخواست گزارکے موجود نہ ہونے پرعدالت نے استفسار کیا کہ پٹیشنر کہاں ہے؟ بتائیں کہ اس کے پاس کیا اتھارٹی ہے کہ وہ کسی اورکے لیے درخواست دائرکرے؟

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ درخواست گزار اپنے لیے تو کچھ نہیں مانگ رہا، جس کے لیے مانگ رہا ہے ان کا اتھارٹی لیٹر کہاں ہے؟

پٹیشنرکی طرف سے ایڈووکیٹ خالد ممتاز عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نثار پنہورکو رات گئے گرفتارکرلیا گیا ہے، عدالت کو اس کی گرفتاری پرازخود نوٹس لینا چاہیے۔عدالتِ عالیہ نے وکیل کو مزید تیاری کی ہدایات دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔