اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرانے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے ۔
واضع رہے عمران خان پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مارگلہ تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔