یکم ستبر سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد: یکم ستبر سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئل  کمپنیز نے پیٹرولیم  مصنوعات کی  قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا کو ارسال کردیں۔

ذرائع کے مطابق آئل کمپینیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا  کو بھیج دیں، جس میں پیٹرول 2.98  روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئل کمپنیز نے اپنی سفارش میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 88  پیسے،  مٹی کا تیل 16روپے 65  پیسے  اور  لائٹ ڈیزل 12روپے 93روپے پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش  کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیلئے سمری حکومت کو بھیجی جائے گی، پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری وزیراعظم  دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔